Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خلائی کمیشن کی جانب سے چھٹے 'سپیس ٹاک' کی میزبانی

پروگرام میں جغرافیائی معلوماتی نظام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات ہوگی۔ فوٹوعرب نیوز
سعودی خلائی کمیشن اپنےسپیس ٹاک کے چھٹے پروگرام کی میزبانی کرے گا، جس کے دوران مایہ ناز سائنسدان شنتانو بھٹاوڈیکر  انڈیا کے خلائی پروگرام میں ہونے والی ترقی اورکامیابیوں پر بات چیت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق  کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ارتھ آبزرویشن ایپلی کیشنز اور انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر شنتانو بھٹاوڈیکراس پروگرام میں مہمان ہوں گے۔
سپیس ٹاک پروگرام کے دوران خلائی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے کمیشن کی کوششوں کے بارے میں اپنے کام اور قومی ترقی اور گورننس کو فائدہ پہنچانے کے لیے بات کریں گے۔

خلائی شعبے میں اشتراک اور تعاون کو تقویت دینا خاص مقاصد میں شامل ہے۔

پروگرام میں کی جانے والی گفتگو میں جغرافیائی معلوماتی نظام اور ڈیجیٹل امیج پروسیسنگ کے لیے فیصلہ سازی کی حمایت اور اس کے لیے کی جانے والی کوششوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
سعودی  خلائی کمیشن نے وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تھنک ٹیک اقدام کے تعاون سے اس چھٹے سپیس ٹاک پروگرام اور تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
سپیس ٹاک سیریز کے ساتھ سعودی خلائی  کمیشن کا مقصد اس شعبے  میں کام کرنے والے باصلاحیت افراد کی  کامیابیوں  اور سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے علم اور مہارت کی منتقلی میں مدد کرنا ہے۔
علاوہ ازیں خلائی سائنس اورٹیکنالوجیز کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اس کے خاص مقاصد میں شامل ہے اور یہ کہ  خلائی شعبے سے متعلق  اشتراک اور تعاون اور حوصلہ افزائی کرنے میں  خلائی کمیشن کے کردار کو تقویت دینا ہے۔
 

شیئر: