Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سردی کی نئی لہر متوقع، زیادہ بارش کا امکان

 رمضان میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ماہرموسمیات اور قصیم یونیورسٹی کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ ’مملکت میں بارش کا سیزن اکتوبر سے شروع ہو کر مئی کے وسط تک جاری رہتا ہے۔‘ 
سبق نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے شمال اور مغربی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کا سلسلہ طویل ہوسکتا ہے۔‘
 بارش کا سلسلہ مارچ اور اپریل میں زیادہ ہوگا، بعدازاں مئی سے اس میں کمی ہونا شروع ہوگی جبکہ اس سال رمضان بھی اپریل میں ہوگا جس سے یہ امکان ہے کہ اس دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم بارش کی وجہ سے خوشگوار رہے گا۔ 
دوسری جانب عاجل نیوز نے ماہرموسمیات خالد الزعاق کے حوالے سے بتایا کہ ’آئندہ تین دن (اتوار ، پیر اور منگل) کو مملکت میں سردی کی نئی لہر کا امکان ہے۔‘
خالد الزعاق نے بتایا کہ ’موسم سرما کا دوسرا سیزن جسے ’شبط ‘ کہا جاتا ہے، ختم ہو گیا ہے، جبکہ اتوار سے دوسرے سیزن ’عقرب‘ کا آغاز ہورہا ہے جس کا دورانیہ 39 دنوں پرمحیط ہے۔‘ 
’عقرب‘ سیزن کے حوالے سے ڈاکٹرالزعاق کا کہنا ہے کہ ’نام کی نسبت سے (بچھو) اس میں اگرچہ سردی نسبتا کم ہوجاتی ہے مگراچانک اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔‘

شیئر: