Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک سے نئے پاکستان کا تصور ابھرا ہے ،چینی سفیر

اسلام آباد... پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔چین اور پاکستان ایک دوسرے پر معاشی اور سیاسی طور پر اعتماد کرتے ہیں۔اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران چینی سفیر کہا کہ سی پیک کے تحت11 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔3 سال قبل غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین کئی ممالک سے بہت پیچھے تھا۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد چین پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ اقتصادی راہداری پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے لئے تاریخی، تجارتی اور اقتصادی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔ افادیت کے لحاظ سے اقتصادی راہداری منصوبے کی وہی اہمیت ہے جو دیوار چین کی تھی۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے دنیا بھر کے سامنے نئے پاکستان کا تصور ابھر کر سامنے آیا۔ دنیا کے سامنے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تزویراتی تعاون اور دوستی کے رشتوں کے حوالے سے اہم رہی ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے نے دونوں چین اور پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت اور دوستی کو نئے معنی دئیے۔ 

شیئر: