Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 78 کلو نشہ آور پودہ ضبط، دو تارکین گرفتار

’روڈ سیکیورٹی فورس نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکا تھا‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن پولیس نے 78 کلو نشہ آور پودہ ’قات‘ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولیس نے دو انڈین سمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’روڈ سیکیورٹی فورس نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکا تھا‘۔
’تفتیش و تلاشی پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں سوار دو افراد نشہ آور پودہ سپلائی کرنے جا رہے ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ ان کی گاڑی ضبط کی گئی ہے‘۔

شیئر: