Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کی صبح عرب دنیا کےآسمان پرتکونی سیاروں کا نظارہ

سورج طلوع ہونے سے تقریبا ڈھائی گھنٹے قبل یہ منظر دیکھا جاسکے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ گیارہ فروری 2022 بروز جمعہ  صبح کے وقت سورج طلوع ہونے سے قبل عرب دنیا کے آسمان پر عطارد، زہرہ اور مریخ سیارے تکونی شکل میں نظر آئیں گے۔ یہ منظر بڑا سحر آفریں ہوگا جسے دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابو زاہرۃ نے کہا کہ کرہ ارض کے شمالی مقامات پر زہرہ سیارہ پہلے صبح سویرے افق پر نظر آئے گا۔  
ابو زاہرہ نے کہا کہ سورج طلوع ہونے سے تقریبا ڈھائی گھنٹے قبل یہ منظر دیکھا جاسکے گا۔ زہرہ کی چمک نکتہ عروج کو پہنچ چکی ہے۔
ٹیلی سکوپ کے ذریعے یہ سورج کی روشنی کی بدولت ہلال کی طرح نظر آئے گا۔ اس کا ایک چوتھائی حصہ روشن ہوگا۔ یہ جنوب مشرق  بعید میں دیکھا جاسکے گا۔ 
ابو زاہرہ نے بتایا کہ مریخ کی چمک ماند پڑی ہوئی ہے اس کی چمک (+1.4) ہے۔ یہ شمسی نظام کے آخر میں واقع ہے۔ اسے اس کے سرخ رنگ کی وجہ سے آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔ یہ زہرہ کے  مقابلے میں کم چمک والا ہے لیکن اس کے اطراف جو ستارے موجود ہیں ان میں یہ سب سے زیادہ چمک دار ہے۔ 
عطارد سورج سے سب سے قریب ہے۔ یہ سورج طلوع ہونے سے تقریبا ایک گھنٹے قبل نظر آئے گا۔ یہ مریخ کے مقابلے میں زیادہ چمکدار ہے۔ 

شیئر: