Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر حوثیوں کا محاسبہ کریں گے: امریکہ

حوثی حملے کی امریکہ نے مذمت کی۔ (فوٹو سبق)
امریکہ نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہارکیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون کی جانب سے جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر حوثیوں کا محاسبہ کرے گا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلیفونک رابطہ کرکے  یقین دہانی کرا دی تھی کہ ان کا ملک سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ میں مملکت کی مدد کرے گا اور مملکت نیز خطے کےامن  و استحکام کے تحفظ کی مشترکہ کوششوں کا ساتھ دینے کے لیے مملکت کی دفاعی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے عہد و پیمان کی پابندی کرتا رہے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: