Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اردن کے درمیان بند بارڈر ’الدرۃ‘ کھول دیا گیا

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی جانب سے بدھ کو گرزگاہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور اردن کے درمیان مرمت کی غرض سے بند کیے جانے والے الدرۃ بارڈر کو مقررہ وقت سے پہلے کھول دیا گیا ہے۔ بارڈر کو 26 دسمبر کو بند کیا گیا تھا۔
عرب نیوز نے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی جانب سے بدھ کو ہونے والے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ تبوک کے علاقے حقل میں واقع گزرگاہ کو مسافروں، درآمد و برآمد کنندگان کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
بندش کے دوران آنے جانے کے لیے تبوک کے علاقے حلات عمار اور جوف میں الحدیثہ کے بارڈرز کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے 2021 کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ الدرۃ بارڈر کے ذریعے 28 ہزار آٹھ سو 58 گاڑیاں باہر گئیں جبکہ 30 سات سو 56 داخل ہوئیں۔
دوسری جانب کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 93 ہزار ٹن پر مشتمل ایک ہزار آٹھ سو 55 برآمد اور درآمد کی سرگرمیاں ہوئیں۔

شیئر: