Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ سعودی عرب کے ساتھ اردن کے تعلقات منفرد اور مستحکم‘

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے( فوٹو ایس پی اے)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا امن اردن اور خطے کے امن کا اٹوٹ حصہ ہے۔
شاہ عبداللہ ثانی نے سعودی شوری کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد  آل شیخ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی ہے۔
صدر شوری ان دنوں اردنی مجلس شوری کے سربراہ کی دعوت پر عمان کے دورے پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق شاہ عبداللہ الثانی نے کہا کہ  اردن مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اردن کے برادرانہ تععلقات منفرد اور مستحکم ہیں۔ تمام شعبوں میں مملکت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
 انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کا پیغام صدر شوری کے حوالے کیا۔ 
صدر شوری نے اردن کے فرمانروا کو شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ 
اس موقع پر اردنی ایوان بالا کے صدر فیصل الفایز اور اردن میں متعین سعودی سفیر نایف السدیری بھی موجود تھے۔

شیئر: