Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر اعظم اور انڈونیشی صدر کا رابطہ

باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم اور ملائیشیا کے صدر نے رابطے کیے ہیں۔
ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جمعے کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی ہے,
علاوہ ازی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں مملکت اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ  خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: