Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر کے ایلچی کی ملاقات

’ملاقات کے دوران سعودی عرب اور روس کے تعلقات کے فروغ پر بات کی گئی‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے شامی بحران الگزینڈر لافرینٹف نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران خصوصی ایلچی نے روسی صدر کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات  اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے بھی روسی صدر کو اپنی طرف سے سلام اور روسی عوام کے لیے ترقی و کامرانی کی امیدیں ظاہر کی ہیں۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور روس کے تعلقات کے فروغ پر بات کی گئی  اور شامی مسئلہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: