Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فواج کا صنعا میں فوجی آپریشن شروع

’شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صنعاء میں نشانہ بنائے جانے والے ٹھکانوں سے دور رہیں‘ ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب یمن کے دار الحکومت صنعاء میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعاء میں نشانہ بنائے جانے والے ٹھکانوں سے دور رہیں۔
اتحادی افواج  نے کہا ہے کہ ’صنعا کے محدود اہداف کو نشانہ بنانا حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے سے باز رکھنے کے لیے ہے‘۔
اس سے قبل اتحاد ی افواج نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ ’سعودی دفاعی افواج نے ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا‘۔
 تباہ شدہ ڈرون کے ٹکڑے ہوائی اڈے کے اطراف گرنے سے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں مختلف شہریتوں کے حامل کارکنان اور مسافر شامل ہیں‘۔
 

شیئر: