Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ پر ’گرے سٹیٹس‘ کی وجہ کیا ہے؟

بڑی وجہ انٹرنیٹ منقطع ہونا یا وی پی این ایپلکیشن کا آن ہونا ہے(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب میں توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپ استعمال کرنے والے کا ’گرے ‘سٹیٹس متعدد امور کی نشاندہی کرتا ہے جن میں اہم ترین وی پی این ایپلیکیشن کا آن ہونا ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ’توکلنا ایپ‘ انتظامیہ سے بعض صارفین کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ ان کی ایپ درست کام نہیں کررہی بعض اوقات سٹیٹس کا رنگ سبز ہونے کے بجائے’گرے‘ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
 توکلنا ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایپ پر گرے رنگ کے آنے کی مختلف وجوہ ہیں جن میں سرفہرست موبائل کا انٹرنیٹ سے رابطہ منقطع ہونا یا وی پی این ایپلکیشن کا آن ہونا ہوتا ہے۔ 
’وی پی این ایپ ‘ موبائل کے جی پی ایس سسٹم کو بلاک کردیتی ہے جس کی وجہ سے توکلنا ایپ کام نہیں کرتی۔ وی پی این ایپلیکیشن کی وجہ سے توکلناایپ کا خود کارسسٹم کام نہیں کرے گا جس کی وجہ سے صارف کا سٹیٹس گرے رنگ میں ظاہرہوگا۔ 
یاد رہے توکلنا ایپ پر اسٹیٹس ظاہر کرنے کےلیے انٹرنیٹ درکار نہیں ہوتا تاہم اس کےلیے ضروری ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ایک بار توکلنا کو انٹرنیٹ سے منسلک کیاجائے تاہم بعدازاں 24 گھنٹے تک صرف اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے بغیر انٹرنیٹ کے استعمال کیاجاسکتا ہے۔ 
واضح رہے توکلنا ایپ جوکہ وزارت صحت کی جاری کردہ ہے سے صارف کے ویکسینیشن اسٹیٹس معلوم کیاجاتا ہے۔ گہرے سبز رنگ کے سٹیٹس کے حامل افراد مکمل طورپرامیون ہوتے ہیں جبکہ اورنج رنگ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے لیے مخصوص ہے۔ 

شیئر: