Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

چوبیس قیراط ایک گرام سونا 223.45 ریال میں دستیاب رہا(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چوبیس قیراط ایک گرام سونا 223.45 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 195.52 ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوکر 167.59 ریا جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 130.35 ریال ہوگئی ہے۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 6949 ریال اور سونے کی گنی 1564 ریال میں فروخت ہوئی۔

شیئر: