Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے پرانے زیورات فروخت کرنے کا رجحان بڑھنے لگا

پرانا زیور بیچ کر نئے ڈیزائن کے خریدے جارہے ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں مسلسل استحکام کے باعث خواتین پرانے زیورات فروخت کررہی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق خواتین سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے فائدہ اٹھا کر پرانے زیورات کی جگہ نئے ڈیزائن کے زیورات خرید رہی ہیں۔ براہ راست نئے ڈیزائن کے زیورات کی طلب عام دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔
ایک روز قبل سونے کے نرخ کچھ کم تھے۔ مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت دو تا ڈھائی درہم تک کم ہوچکی تھی۔ 
زیورات کے ایک شو روم کے مالک موسی سعد نے کہا کہ پوری مارکیٹ پر کساد بازاری چھائی ہوئی ہے۔ سونے کے نرخ بڑھے ہوئے ہیں اور مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ 
موسی سعد کے مطابق ان دنوں نیا سونا خریدنے کا رجحان کم ہے البتہ پرانے ڈیزائن کے زیورات فروخت کرکے نئے ڈیزائن کے زیورات خریدے جارہے ہیں۔
عام طور پر استعمال شدہ زیور نئے زیور کے مقابلے میں کم قیمت میں فروخت ہوتا ہے کیونکہ سونے کے نرخ بڑھے ہوئے ہیں۔ 
ایک اور شو روم کے مینجر نے بتایا کہ نئے ڈیزائن کے زیورات کی طلب بہت کم ہے البتہ پرانے ڈیزائن کے زیورات بیچنے والی خواتین آرہی ہیں۔ 
واضح رہے کہ اس سے پہلے 2020 میں بھی سونے کے پرانے زیورات کی فروخت پر دکانداروں نے شرط عائد کی تھی کہ کچھ نئے زیورات خریدنے پر ہی پرانے زیورات لیے جائیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: