Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2لاکھ غیر ملکی10ہزار ریال ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں، رپورٹ

جدہ: نجی شعبے میں کام کرنے والے 2لاکھ46ہزار غیر ملکی ایسے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ10ہزارریال ہے جبکہ اسی تنخواہ پر کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد2لاکھ8ہزار ہے۔ شوسل انشورنس ادارے کی طرف سے جاری کرنے والے اعداد وشمار سے معلوم ہواہے کہ لیبر مارکیٹ پر 56فیصد غیرملکی حاوی ہیں جبکہ اس کے مقابل 6لاکھ93ہزار سعودی نوجوان بیروزگار ہیں۔عکاظ اخبار کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنےو الے غیرملکیوں کی اوسط تنخواہ8ہزار ریال ہے۔ 33ہزار سے زیادہ غیرملکی ایسے ہیں جو 5ہزارسے9ہزار ریال ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ سب سے زیادہ تنخواہ ریاض، جدہ ، جبیل ج مشرقی ریجن اور ینبع میں دی جاتی ہیں۔اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ جدہ کے نجی شعبوں میں غیر ملکیوں کو سعودی شہریوں سے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔سعودی عرب میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے ایک غیرملکی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ملٹی نیشنل کمپنی ک اعلی عہدے پر فائز ہے اور اس کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 48ہزار ریال ہے۔دوسرے نمبر پر ایک مقامی کمپنی کا اعلی عہدے دار غیر ملکی ہے جس کی تنخواہ 25ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ تیسرے نمبر پر ایک مقامی بینک کا غیر ملکی عہدہ دار ہے جس کی ماہانہ تنخواہ15ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: