Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمرجوڑے کو لوٹنے والے گرفتار

ہیتھرو ..... مقامی پولیس نے ایسے انسان دشمن اور سفاک قسم کے لٹیروں کو گرفتار کرکے جیل پہنچا دیا ہے جنہوں نے ایک معمر جوڑے کے گھر میں لوٹ مار کی کوشش کی اور 2گھنٹے جاری رہنے والی اس واردات کے دوران انہوں نے پورے گھر کو بے رحمی سے الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ ایسا لگتا تھا کہ ملزمو ں کو یہ خبر ملی تھی کہ یہ معمر جوڑا ایک ، دو دن قبل ہی دبئی سے شاپنگ کرکے واپس آیا ہے ۔ملزمان میں 33سالہ کیتھی ایڈمز اور 32سالہ ڈینیل ویلس نے 60سال سے زیادہ عمر والے دونوں میاں بیوی کو پہلے رسیوں سے باندھ دیا او رچاقو دکھا کر انہیں دھمکیاں او راستری گرم کرکے انہیں داغنے کی بھی کوشش کی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی جس نے ان بدمعاشوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جس نے دونوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ دونوں بزرگوں کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں نے ان پر کھولتا پانی بھی انڈیلا تھا اور 50ہزار پونڈ کے قریب نقد رقم لیکر فرار ہوئے تھے مگر ملزموں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک طیارے سے کہیں جانے کی کوشش کررہے تھے۔

شیئر: