کورونا کے 2847 مریض شفایاب، 962 کی حالت نازک
جمعرات 17 فروری 2022 13:04
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1569 اندراج ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب میں آج جمعرات کو 2847 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 704896 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ کل تعداد 8978 ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں 962 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ روز کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 1569 ہے جبکہ کل تعداد بڑھ کر 735958 ہوگئی ہے‘۔