Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے ہرا دیا

اعظم خان نے نے سات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔
جمعرات کو لاہور کے قذاقی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں207 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ ن20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے تین اور ویاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ٹھیک ثابت ہوا، اور پشاور زلمی نے 20 اوورز میں آٹھ کٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو رحمان اللہ گرباز نے چھکوں کی بارش کر دی۔ لیکن وہ بدقسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 46 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس سے اگلے ہی اوور میں وہاب ریاض نے ون ڈاؤن آنے والے دانش عزیز کو صفر پر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مبشر خان تھے جو 21 رنز بنا کر حسین طلعت کی گیند پر بین کٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد لیام ڈوسن اور اعظم خان کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد ڈوسن چار رنز بنا کر بین کٹنگ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو رحمان اللہ گرباز نے چھکوں کی بارش کر دی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

جارحانہ بلے باز آصف علی کچھ خاص نہ کر سکے اور 12 گیندوں پر 11 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ پکڑا بیٹھے۔
چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو ہدف کے قرہب سلمان ارشاد کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔
اس سے اگلے ہی اوور میں وہاب ریاض نے دھویں دار اننگز کھیلنے والے اعظم خان کو بھی آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے سات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی اننگز کا احوال

پشاور کی جانب سے حضرت اللہ ززئی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا۔ حارث کی طوفانی بیٹنگ کے آگے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز بے بس نظر آئے۔ دونوں کے درمیان 73 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد حضرت اللہ ززئی 13 رنز بنا کر لیام ڈوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد محمد حارث بہت زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وقاص مقصود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
زلمی کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر خان تھے جو 35 رنز بنا کر ظاہر خان کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ پکڑا بیٹھے۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیرفین رتھ فورڈ تھے جو نو گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد لیام لیوسٹونگ تیز بیٹنگ کی کوشش میں صرف نو رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
شعیب ملک کی جانب سے ٹورنامنٹ میں عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا وہ 38 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

محمد حارث نے 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ (فوٹو: پی ایس ایل)

ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بین کٹنگ تھے جوگذشتہ میچ کی طرح جارحانہ بلے بازی نہ کر سکے اور صفر پر وقاص مقصود کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد وہاب ریاض مرچنٹ ڈی لینگے کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان جو انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے, سمیت پانچ نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔ کپتانی کے فرائض آصف علی سر انجام دے رہے ہیں۔
اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر سات میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ پشاور زلمی نے آٹھ میچز کھیلے ہوئے ہیں جن میں سے چار میں وہ فتح یاب رہی لیکن اس کا رن ریٹ یونائیٹڈ سے کم ہے جس کی وجہ سے وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

شیئر: