Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریچھ پر سواری کرنیوالا روسی

گبکنسکی،روس ..... وسطی روس کے علاقے گبکنسکی میں ایک وڈیو نے دلچسپ بات چھیڑ دی ہے جس میں ایک شخص کو ریچھ کی پشت پر اسی طرح سوار ہوتے دکھایا گیا ہے جس طرح گھڑ سوار اچھل کر گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں اور وڈیو فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ریچھ پر سواری کے بعد وہ اسے دوڑاتا بھی ہے مگر اسے قابو میں رکھنے کی بھی کوشش کررہا ہے۔ کچھ لوگ اس وڈیو کو دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ شخص کسی سرکس سے تعلق رکھتا ہے یا جانوروں کو تربیت دیتا ہے اورریچھ بھی اسی سرکس کا حصہ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ریچھ کا قد اس پر سواری کرنے والے شخص سے نکلتا ہوا تھا تاہم وڈیو سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ریچھ کو علاقے کی برفپوش سڑک پر ایک بلڈنگ کے سامنے کھڑا رکھا گیا تھا۔گھڑ سوار کسی خاص یا حفاظتی لباس میں بھی نہیں تھا اس نے صرف دونوں ہاتھ ریچھ کی پیٹھ پررکھے اورسوار ہوگیا۔ ریچھ پر سواری کے بعد وہ اسے پیار کرتا نظر آیا۔

شیئر: