Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی پیرو کے صدر اور سپیکر سے ملاقاتیں 

مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے جمعے کو دارالحکومت لیما میں پیرو کے صدر اور سپیکر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے پیرو کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی اور پیرو کے عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات پر مشتمل پیغام پہنچائے ہیں۔ 
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات، مشترکہ تعاون کی نئی جہتوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے پیرو کی سپیکرسے پارلیمنٹ کے چیمبر میں ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی و بین الاقوامی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر پیرو میں سعودی سفیر ولید بن عبداللہ  بھی موجود تھے۔

شیئر: