Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں یمنی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت

بچوں کے نام سلمان، ریما، عبدالعزیز، ریم اور توفیق رکھے گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مقیم یمنی خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق صحت وقف فنڈ کے تعاون سے میڈیکل ٹیم نے آپریشن میں مدد دی ہے۔
طبی عملے نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ 55 ملین میں کوئی ایک خاتون بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیتی ہے۔ 
فنڈ کے ڈائریکٹر موسی القباع نے بتایا کہ ’یمنی خاتون کی مسلسل نگہداشت ہورہی ہے۔ ایک پرائیویٹ ہسپتال نے اس کے جملہ اخراجات کی ذمے داری  لی ہے‘۔ 
میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ’ زچگی سے  چوبیس گھنٹے قبل فرضی آپریشن کا تجربہ کیا گیا جس میں آپریشن ٹیم کے تمام افراد موجود تھے۔ ٹیم کے ہر فرد کو اس کی ذمہ داری سے آگاہ کردیا گیا تھا‘۔ 
یمنی خاتون کے شوہر ماجد القحطان نے اپنے بچوں کے نام سلمان، ریما، عبدالعزیز، ریم اور توفیق رکھے ہیں۔
ماجد القحطان نے بتایا’ اس نے اپنے ایک بچے کا نام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام پر سلمان رکھا ہے۔ خواہش ہے کہ اس کے پانچوں بچے مملکت سعودی عرب کے فرزند ہوں اور وہ اپنے ساتھ احسان کا کچھ حصہ چکا سکیں‘۔ 

شیئر: