Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں سعودی خاتون کے ہاں چار بچوں کی ولادت

’خاتون کے ہاں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوئی ہیں اور سب کی صحت اچھی ہے‘ ( فوٹو: عکاظ)
تبوک میں ایک سعودی خاتون کے ہاں چار بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خاتون کی ولادت تبوک بچہ زچہ ہسپتال میں ہوئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاتون کے ہاں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوئی ہیں اور سب کی صحت اچھی ہے‘۔
’ولادت 16 افراد پر مشتمل طبی عملے کی نگرانی میں انتہائی محفوظ اور کامیاب طریقے سے ہوئی ہے‘۔
واضح رہے کہ تبوک بچہ زچہ ہسپتال میں گزشتہ ماہ 425 ولادتیں ہوئی ہیں۔

شیئر: