Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی خاتون کی گھر میں ناکام ولادت سے نومولود کا سر تن سے جدا

’اہل خانہ سے پوچھا تو بتایا گیا کہ گھر میں ولادت کے وقت بچے کا سر تن سے جدا ہوگیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ایک پاکستانی خاتون کے ہاں گھر میں ناکام ولادت کی گئی جس کے باعث نومولود کا سر تن سے جدا ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ بچہ زچہ ہسپتال نے کہا ہے کہ ’گزشتہ بدھ کو ایک پاکستانی خاتون کو زچگی کے وارڈ میں لایا گیا تھا‘۔
ڈاکٹروں کے ابتدائی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کو گھر میں زچگی کروائی گئی جو ناکام ہوگئی۔
بعد ازاں ڈاکٹروں نے زچگی کا عمل آسانی سے کروا دیا تو معلوم ہوا کہ نومولود مردہ ہے اور اس کا سر نہیں ہے۔
جب ڈاکٹروں نے خاتون کے اہل خانہ سے پوچھا تو بتایا گیا کہ گھر میں ولادت کے وقت بچے کا سر تن سے جدا ہوگیا تھا۔
بعد میں اہل خانہ بچے کا سر ہسپتال لے آئے جس پر انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مردہ بچے کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ولادت کے بعد خاتون کو گھر جانے دیا گیا‘۔
’معاملہ پولیس کے سپرد کیا گیا ہے جس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے‘۔

شیئر: