Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم، ایک ہلاکت

 مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 41 ہزار237 ہوگئی ہے(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں منگل 22 فروری کو کورونا کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں841 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 41 ہزار237 ہوگئی ہے۔
 وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 987 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس چوبیس گھنٹے کے دوران میں 2 ایک ہزار 922 افراد صحت یاب ہوئے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی  تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 514 ہوگئی۔
کورونا متاثرین میں سے 764 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
اب تک 6 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار 532 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
 مملکت میں 90 لاکھ سے زیادہ بوسٹر ڈوز دی جاچکی ہیں۔
سعودی شہری اور مقیم غیرملکی وبا سے بچنے اور سماج کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے سلسلے میں تعاون کررہے ہیں۔ 

شیئر: