Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 90 لاکھ سے زیادہ بوسٹر ڈوز دی جاچکی ہیں: وزارت صحت 

اب تک ویکسین کی 5 کروڑ 86 لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک مملکت میں 90 لاکھ سے زیادہ بوسٹر ڈوز دی جاچکی ہیں۔
سعودی شہری اور مقیم غیرملکی وبا سے بچنے اور سماج کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے سلسلے میں تعاون کررہے ہیں۔ 
الوطن اخبار کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ 91 لاکھ  52 ہزار 365 بوسٹر ڈوز دی جاچکی ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 5 کروڑ 86 لاکھ 46 ہزار 540 خوراکیں دی گئی ہیں۔
کورونا ویکسین کی پہلی خوراک 2 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 492 اور دوسری خوراک 2 کروڑ 38 لاکھ 19 ہزار 683 دی جاچکی ہیں۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے مصدقہ کیسز اور نازک کیسز کی تعداد میں معمولی سی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
 منگل کو کورونا کے 3330 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3464 ہے۔

شیئر: