Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی نمبر پلیٹس سعودی ثقافت اور وژن کی عکاس، فیس کتنی؟

نمبر پلیٹ کا اجرا شروع کیا جا چکا، فیس 800 ریال ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ منفرد لوگو کے ساتھ جاری کی ہیں۔ نمبرپلیٹس سعودی ثقافت اور وژن کی عکاس ہیں۔
 گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا اجرا پیر21 فروری سے شروع کیا جا چکا ہے۔ اس کی فیس 800 ریال ہے۔
سعودی وزارت ثقافت نے نمبر پلیٹس کے لیے قومی علامتوں کے پانچ منفرد ڈیزائن منظور کیے ہیں۔ ان میں سعودی وژن کا لوگو، مملکت کا قومی نشان دو تلواریں اور کھجور کا درخت،( سبز اور سیاہ رنگ میں) مدائن صالح اور الدرعیہ کا تاریخی ڈسٹرکٹ الطریف شامل پیں۔

 منصوبہ وزارت ثقافت، داخلہ اور خزانہ کےذریعے نافذ کیا جا رہا ہے(فوٹو: ٹوئٹر)

ایس پی اے کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’جو افراد منفرد لوگو کے ساتھ نمبر پلیٹ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ وزارت داخلہ کے ابشر پلیٹ فارم سے رجوع کریں۔‘
’ابشر سروسز میں ’المرور‘ (ٹریفک) کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد دوسرے آپشن (تواصل) پر جائیں۔ اس کے بعد طلب اللوحہ بشعار (لوگو کے ساتھ نمبر پلیٹ کی درخواست) کو کلک کریں۔ اس کے بعد سروس فیس ادا کریں۔ یہ ایک مرتبہ لی جائے گی۔‘ 
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ’منفرد لوگو کے ساتھ نمبر پلیٹ کے اجرا کے لیے ضروری ہوگا کہ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی معلومات درج کی جائیں۔ مطلوبہ لوگو کی نشاندہی اور فیس ادا کرنے کی رسید کی تصویر منسلک کرنا ہوگی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ ابشر پلیٹ فارم پر ‘المرفقات‘ (منسلک کاغذات) کا انتخاب کرکے کیا جائے گا۔‘ 
یہ منصوبہ وزارت ثقافت، داخلہ اور خزانہ کےذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

شیئر: