Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان، پوتن ملاقات میں ٹیبل کے سائز کا معاملہ کیا ہے؟

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر روس میں ہیں (فوٹو: حکومت پاکستان)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران جمعرات کو روس کے صدر سے ملاقات کی تو کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ٹیبل کا چھوٹا ہونا سوشل میڈیا کی خصوصی دلچسپی کا موضوع بنا رہا۔
روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں ٹیبل کا ذکر ماضی میں اس وقت ہوا تھا جب فرانسیسی صدر کریملن پہنچے تھے۔
روسی صدر اور فرانسیسی صدر کی ملاقات کے دوران ٹیبل کا غیرمعمولی طور پر بڑا ہونا دنیا بھر میں تعجب سے دیکھا گیا تھا۔ اس معاملے پر متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس نے کئی رپورٹس بھی نشر کی تھیں۔
اسی پس منظر میں متعدد پاکستانی ٹویپس نے وزیراعظم پاکستان اور روسی صدر کی ملاقات کے دوران ٹیبل کے چھوٹا ہونے کا ذکر کیا تو اسے دونوں رہنماؤں کے درمیان فاصلے کی کمی سے تعبیر کیا۔
سوئفٹ ریٹارٹ کے ہینڈل سے روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی حالیہ ملاقات کے ساتھ ساتھ ماضی میں روسی صدر کی دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی تصاویر کو ملا کر شیئر کرتے ہوئے اسے ’روس کی جانب سے پاکستان کو دی گئی اہمیت‘ قرار دیا گیا۔

پاکستانی اور روسی رہنماؤں کی تصاویر شیئر کرنے والوں نے اسے ’اہم علامتی حیثیت‘ کے طور پر بھی دیکھا۔

روسی صدر کی پاکستانی وزیراعظم اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے تذکرے میں انڈنن وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں جس میں دونوں ملکوں کے رہنما قریب قریب بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کے روسی ایوان صدر میں پہنچنے کے مناظر حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے جس میں عمران خان کی گاڑی ایوان صدر پہنچتے اور پھر روسی صدر کی جانب سے ان کے استقبال کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے تو ایئرپورٹ پر نائب وزیرخارجہ نے ان کا استقبال کیا۔
وفد کے ہمراہ روس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں