Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، سینیگال نے سعودی عرب کی حمایت کردی

سعودی مشیر ایوان شاہی نے سینیگال کے صدر سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سینیگال نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق سینیگال کے صدر نے جعمے کو ایوان صدارت ڈاکار میں سعودی مشیر ایوان شاہی احمد قطان کی ملاقات کے موقع پر حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پراحمد قطان نے افریقی یونین کا سربراہ بننے پر سینیگال کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے مبارکباد دی۔ سعودی قیادت، مملکت کے عوام کی جانب سے صدر سینگیال کے لیے خیر سگالی کے پیغام  دیے۔ سینیگال کی مزید ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
احمد قطان نے سینیگال کے صدر کو شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
سینیگال کے صدر نے سعودی عرب کے ساتھ تعلعقات کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کی خواہش ظاہر کی۔
احمد قطان نے کہا کہ سعودی عرب تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے کرے گا۔

 

شیئر: