Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ :العزیزیہ کے ہوٹل میں آگ لگ گئی ، ایک شخص زخمی

مکہ مکرمہ ( وا س ) مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں واقع رہائشی ہوٹل میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث ہوٹل میں رہائش پذیر 40افراد کو کرینوں کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ۔ مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل نایف الشریف نے بتایا کہ 5منزلہ رہائشی ہوٹل کی چوتھی منزل میں آگ لگی تھی ۔ آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں 40افراد رہائش پذیر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں آگ لگنے کے اسباب کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ آتشزدگی کے وقت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل ہے کہ امدادی ٹیموں کیلئے راستہ خالی کریں اور تماشائی بننے سے گریز کریں۔

شیئر: