Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبر مارکیٹ میں 11ملین غیر ملکی

ریاض - - - - -سعودی لیبر مارکیٹ میں 11ملین غیر ملکی کام کر رہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں سعودی شہریوں کی تعداد 3ملین ہے ۔سعودی نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ سعودی بیروزگار نوجوانوں اور خواتین کی مجموعی تعداد 9لاکھ 17ہزار563ہو گئی ہے ۔ یہ کل آبادی کا 12.3فیصد ہیں ۔گزشتہ سال بیروزگاری کی شرح 12.1تھی ۔ زیادہ تر بیروزگار نوجوان پڑھے لکھے اور مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں ۔ ادارہ شماریات کے تحت لیبر مارکیٹ کمیٹی نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی خواتین میں بیروزگاری کی شرح 34.5ہوگئی ہے جبکہ نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 5.9ہے ۔ ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر فہد التخیفی نے پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ 2020ء تک ہر سطح میں اعداد و شمار جاری کر کے متعلقہ اداروں کی رہنمائی کی جاتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سعودی شہریوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 56.5فیصد شہریوں نے معیشت کے استحکام کیلئے حصہ ڈالا ہے ۔ ان میں سے مردوں کی تعداد 64.6تھی جبکہ خواتین کی تعداد 19.3رہی ۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ بیروزگار سعودی نوجوانوں میں سے 83.5فیصد نوجوانوں کے پاس ڈپلومہ ہے جبکہ 78.2فیصد نوجوان اعلیٰ ڈگریاں حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے ادارہ شماریات کے تحت لیبر مارکیٹ کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو ہر 4ماہ میں اعداد و شمار جاری کرے گی ۔

شیئر: