Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ میں امیون سٹیٹس نہ رکھنے والے بچے مسجد الحرام جا سکتے ہیں؟

امیون ہیلتھ سٹیٹس رکھنے والے ہر زمرے کے افراد کو اجازت ہوگی( فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ توکلنا ایپ میں محصن (امیون) کا ہیلتھ سٹیٹس رکھنے والے ہر زمرے کے افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی جانے کی اجازت ہوگی۔
سبق ویب کے مطابق وزارت حج وعمرہ کاکہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جانے کی بنیادی شرط ہیلتھ سٹیٹس محصن ( امیون) ہونا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ سے استفسار کیا جا رہا ہے کہ وہ بچے جن کا ہیلتھ سٹیٹس توکلنا ایپ میں امیون نہیں ہے مسجد الحرام جا سکتے ہیں۔
وزارت حج نے بیان میں مزید کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عمر کی شرط ختم کردی گئی ہے کسی بھی عمر کے افراد حرمین شریفین جا سکتے ہیں بشرطیکہ توکلنا ایپ میں ان کا ہیلتھ سٹیٹس محصن (امیون) کا ہو، اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازات نامہ لینا ہوگا۔
عاجل ویب کے مطابق مسجد الحرام کے زائرین نے ہر عمر کے افراد کو جانے کی اجازت ملنے پر کورونا ایس او پیز کی پاپبندی کے ساتھ عمرہ اور نمازیں ادا کی ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق مسجد الحرام کے صحنوں میں جانے کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ دکھانا ضروری ہوگا۔ یہ پابندی نماز کا اجازت نامہ رکھنے والوں اور عمرہ زائرین کے لیے بھی ہے۔
 

شیئر: