Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مارچ کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھ گئے

فروری میں بھی پٹرول اور ڈیزل کےنرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے مارچ کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔عملدرآمد منگل یکم مارچ سے ہوگا۔
امارات الیوم کے مطابق امارات میں گزشتہ ماہ فروری میں بھی پٹرول اور ڈیزل کےنرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
 پٹرول کے جو نئے نرخ جاری کیے گئے اس کے مطابق سپر 98 جو فروری میں ایک لٹر2.94 درھم میں فروحت ہورہا تھا مارچ میں اضافے کے بعد 3.23 درہم میں دستیاب ہوگا۔ قیمت میں 29 فلس فی لٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

امارات میں پٹرول کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر طے کیے جاتے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)

سپر 95 جو فروری میں 2.82 درہم لٹر تھا مارچ سے اس کی قمیت 30 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب 3.12 درہم میں فرو خت کیا جائے گا۔
اے پلس91 جو فروری میں 2.75 درہم فی لٹر دستیاب تھا یکم مارچ سے اس کی قیمت 3.05 درہم ہوگی۔ اس میں بھی 30 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
 ڈیزل کے نرخ بھی بڑھے ہیں۔ فروری میں ڈیزل 2.88 درہم لٹر دستیاب تھا۔ یکم مارچ سے 31 فلس کے اضافے کے ساتھ  نئی قیمت 3.19 درہم  مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امارات کی وزارت توانائی و صنعت پٹرول او ڈیزل کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر طے کرتی۔

شیئر: