Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری عملے کی شناخت توکلنا ایپ کے ذریعے

عملے کی شناحت کا مقصد مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ شماریات نےکہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے سعودی ادارے (سدایا) کے تعاون سے مردم شماری کے عملے کی شناحت توکلنا کے ذریعے کی جا سکے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030 کا ایک اہم ہدف ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانا اور سرکاری اداروں کے درمیان مکمل تعاون کو فروغ دینا ہے۔  سدایا کے تعاون سے یہ اقدام اسی پالیسی کا حصہ ہے۔
محکمہ شماریات نے بیان میں کہا گیا کہ مردم شماری کےعملے کی شناحت کا بڑا مقصد مقامی شہریوں اورغیرملکیوں کے حلقوں میں اعتبار پیدا کرنا اور مردم شماری کے عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانا ہے۔

مردم شماری کا حتمی مرحلہ 9 مئی کوشروع ہوگا( فوٹو: ایس پی اے)

عام طور پر نجی معلومات فراہم کرتے ہوئے شہری شکوک وشبہات کے دائرے میں ہوتے ہیں۔ اعتبار کا ماحول بنانے کے لیے مردم شماری کے عملے کی توکلنا کے ذریعے شناخت مؤثر کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جب بھی مردم شماری کے لیے عملے کا کوئی اہلکار رجوع کرے۔ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سے شناحتی کارڈ طب کرکے توکلنا ایپ کے ذریعے اس کی شناخت کے بارے میں اطمینان حاصل کر سکتا ہے۔
مردم شماری میں ایڈریس اپ ٹیٹ کرنے کا مرحلہ 3 مارچ کو مکمل ہوجائے گا جبکہ 9 مئی کو مردم شماری کا حتمی مرحلہ شروع ہوگا۔

شیئر: