Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب محقق نے اپنی 20کتابوں کے مسودوں کو جلادیا

عمان: اردن سے تعلق رکھنے والے ایک محقق نے عرب تہذیب وثقافت پر لکھی گئی اپنی 20کتابوں کے مسودوں کو جلادیا۔ فیس بک پر اپنے پیج میں کتابوں کے مسودوں کو جلاتے ہوئے اس نے کہا کہ وہ طویل عرصے تک عربوں کی تہذیب وثقافت پر تحقیق کرتے رہے مگر کسی نے بھی اس کی محنت کی قدر نہیں کی۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اس کہا کہ وہ انتہائی نامساعد حالات سے گزر رہاہے۔ محرومی اور فقر وفاقہ سے پریشان ہے ۔ کسی بھی پبلشرز نے اس کی کتاب نہیں چھاپی۔ مسودوں کو جلاتے ہوئے اس نے کہا یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: