Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تیسری جنگ عظیم شروع ہوئی تو ایٹمی ہتھیاروں سے ہوگی‘

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’روس یوکرین کو ایٹمی ہتھیار نہیں حاصل کرنے دے گا‘ (فوٹو: روئٹرز)
وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اگر تیسری جنگ عظیم ہوئی تو اس میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا اور یہ تباہ کن ہوگی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیے تو روس کے لیے ’حقیقی خطرہ‘ پیدا ہو جائے گا۔
’روس یوکرین کو ایٹمی ہتھیار نہیں حاصل کرنے دے گا۔‘
سرگئی لاروف نے گذشتہ روز یورپی یونین پر الزام لگایا تھا کہ وہ یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔
یوکرین کے خلاف کارروائی کرنے سے اگلے روز روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین کے عوام کو آزاد دیکھنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی یہ کہہ کر جھوٹ بولا کہ وہ یوکرین کے خود مختاری پر بات کرنے کےلیے تیار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ماسکو نہیں چاہتا کہ یوکرین پر ’نیو نازی‘ حکومت کریں۔‘

شیئر: