Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ کی ریاض سیزن میں نمائش

’دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ کا حجم 5.95 مربع میٹر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ڈاک نے دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونے والی ڈاک ٹکٹ کی نمائش ریاض سیزن میں کی گئی ہے۔
سعودی محکمہ ڈاک کے سربراہ انجینئر آنف بن احمد ابانمی نے کہا ہے کہ ’دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ کا حجم 5.95 مربع میٹر ہے‘۔
’اس سے پہلے درج شدہ بڑی ڈاک ٹکٹ کا حج 4.11 مربع میٹر تھا  اور یہ والٹ ڈیزنی کی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ کی تیاری انہی مواد سے ہوئی ہے جس سے حقیقی ڈاک ٹکٹ کی تیاری ہوتی ہے‘۔
’ڈاک ٹکٹ میں ریاض سیزن کا لوگو اور اس میں مختلف سرگرمیوں کی عکاسی کی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن میں ڈاک ٹکٹ کے علاوہ دیگر متعدد ورلڈ ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ۔

شیئر: