Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان پانچ مارچ ہفتہ کو ہو گی

پاکستان میں یکم شعبان سنیچر پانچ مارچ کو ہو گی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں شعبان کے چاند سے متعلق اعلان میں رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ نئے قمری مہینے کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس میں کیے گئے اعلان میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ تین مارچ کو شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے اب یکم شعبان 1443 ہجری پانچ مارچ سنیچر کو ہو گی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شب برآت 19 مارچ سنیچر کو ہو گی۔
اسلامی کیلنڈر کے مطابق شعبان سال کا آٹھواں مہینہ ہوتا ہے جس کے بعد رمضان کا مہینہ آتا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمان پورا ماہ روزے رکھتے ہیں۔

شیئر: