Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: رمضان میں وفاقی وزارتوں اور ملازمین کےلیے اوقات کار کا اعلان

ملازمین کو سہولت ہوگی کہ وہ جمعے کو جلدی چھٹی کر سکیں (فوٹو اے ایف پی)
یو اے ای کی حکومت نے رمضان میں وفاقی وزارتوں اور ملازمین کےلیے  اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق توقع ہے پہلا روزہ دو اپریل کو ہو گا، لیکن حتی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اعلان کے مطابق وفاقی ادارے پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپر اڑھائی بجے تک کام کریں گے، اور جمعے کو اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
ملازمین کو سہولت ہوگی کہ وہ جمعے کو جلدی چھٹی کر سکیں۔ اس کے علاوہ 40 فیصد ملازمین گھر سے بھی کام کر سکتے ہیں جس کے لیے کچھ شرائط ہیں۔
جمعے کے روز وفاقی حکام کو کام کی نوعیت کے حساب سے گھر سے کام کی اجازت دینا ہوگی، اور ملازمین جو کام کریں گے ان کی پہلے اپنے سپروائزر اور دیگر حکام سے اجازت لی جائے گی۔
نئے نظام سے وفاقی حکومت کے اداروں کو مدد ملے گی کہ وہ ایسے ملازمین کو ترجیح دیں جن کا گھر دور ہے یا کچھ ایسے مسائل ہیں جو سفر کرنے میں حائل ہیں۔

شیئر: