Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد نے عالمی دفاعی نمائش کا افتتاح کر دیا

’نمائش میں دنیا کے 42 ممالک سے تعلق رکھنے والی 590 کمپنیاں شریک ہیں‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بین الاقوامی دفاعی نمائش کا افتتاح کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں منعقد بین الاقوامی دفاعی نمائش 9 مارچ تک جاری رہے گی۔

نمائش کا انتظام عسکری صنعت کے قومی ادارے کی نگرانی میں ہو رہا ہے جس میں دنیا کے 42 ممالک سے تعلق رکھنے والی 590 کمپنیاں شریک ہیں۔

نمائش میں سرکاری و قومی اداروں کے علاوہ نجی ادارے بھی شریک ہیں جس میں عسکری و دفاعی شعبے سے تعلق رکھنے والی جدید ترین مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دنیا کی بڑی اور معروف کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات کا جائزہ لیا اور فرضی کنٹرول سسٹم کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعودی بن نایف، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبد اللہ بن بندر اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ہمراہ تھے۔

شیئر: