Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ وژن 2030 کے تحت بلدیاتی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے‘

سعودی عرب کے بلدیات اور دیہی امور اور ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقيل نے کہا ہے کہ سعودی عرب مملکت کے وژن 2030 کے تحت بلدیاتی سیکڑ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کے معیار زندگی سے متعلق متعدد اختراعی انیشیٹوز اور منصوبے شروع کرتی رہتی ہے۔
ماجد الحقيل الجوف کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں منعقدہ 2022 انوسٹ ان الجوف فورم کی لانچنگ تقریب میں شریک تھے جس کا اہتمام الجوف کی میونسپلٹی نے سرمایہ کاروں کو خطے کے میونسپل سرمایہ کاری کے مواقع کی نمائش کے لیے کیا تھا۔
سعودی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ 2022 الجوف انویسٹمنٹ فورم تعلقات کی تعمیر، خیالات کے اشتراک، خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نمائش اور مستقبل کے مواقع کا نقشہ تیار کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔‘
ماجد الحقيل نے مزید کہا کہ وزارت نے میونسپل انویسٹمنٹ پورٹل، فراس کے ذریعے سرمایہ کاری کے طریقۂ کار کو بھی آسان بنایا ہے۔‘
یہ فورم متعدد شراکت داریوں کے قیام اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا باعث بنے گا جس سے ترقیاتی منصوبوں کے اہداف حاصل ہوں گے، روزگار فراہم ہوں گے اور خطے کی خوشحالی میں مدد ملے گی۔
الجوف میں سرمایہ کاری فورم سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سعودی شہروں میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے مواقع پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارمز کی میزبانی کے شعبے کی خواہش کے ایک حصے کے طور پر آتا ہے۔

شیئر: