Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سعودی عرب کے ساتھ مزید دفاعی تعاون کا خواہشمند

 اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش میں امریکہ کی 75 کمپنیاں شریک ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ نے کہا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب کے ساتھ مزید دفاعی تعاون کا آرزو مند ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے بین الاقوامی دفاعی نمائش میں امریکی پویلین کا افتتاح کیا ہے، اس موقع پر ریاض میں اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش میں شریک امریکہ کی 75 کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مملکت کے دفاعی نظام  کو مضبوط بنانے کے لیے امریکی کمپنیوں کا کردار اہم ہے۔  

امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ قابل قدر ہے (فوٹو: العربیہ)

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تاریخ قابل قدر ہے۔ آئندہ عشروں کے دوران مزید دفاعی تعاون کے خواہشمند ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان امن و امان کے شعبے میں شراکت کا آغاز امریکی بحریہ کے جنگی جہاز پر 1945 میں ہوا تھا۔ اس وقت بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کوئنز پر اس وقت کے امریکی صدر روز ویلٹ سے ملاقات کی تھی۔ دونوں کی تاریخی ملاقات اور مشترکہ تصور کئی عشروں تک مضبوط سیکیورٹی تعلقات کا باعث بنا۔ 

اسلحہ کی بین الاقوامی نمائش 9 مارچ تک جاری رہے گی (فوٹو: العربیہ)

یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں بین الاقوامی دفاعی نمائش کا افتتاح کیا تھا۔ اس کا اہتمام جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کررہی ہے۔ 
ولی عہد نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر مختلف پویلینز کا دورہ کیا۔ نمائش میں 42 ممالک کی  590 سے زیادہ کمپنیاں اسلحہ مصنوعات پیش کررہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: