Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کے لیے ’سعودی ویزا بائیو‘ کی سہولت

مذکورہ ایپ سعودی وژن 2030  کے تحت تیار کی گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
تیونس میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن علی الصقر نے حج اور عمرہ زائرین کے لیے سمارٹ فونز پرخود کار اندراج پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے تحت زائرین عمرہ ویزا ’سعودی ویزا بائیو‘ (Saudi Visa Bio) ایپ کے تحت سمارٹ فونز کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق افتتاحی تقریب میں تیونس کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر ابراھیم الشایبی اور وزارت خارجہ نیز وزارت حج و عمرہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 
تیونس کے وزیر مذہبی امور الشایبی نے کہا کہ خودکار اندراج ایپ عمدہ پروگرام ہے۔ اس کی بدولت حج و عمرہ زائرین بہت سی مشکلات سے بچ جائیں گے۔

ایپ کی بدولت زائرین کو سہولت ہوگی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

تیونس کے وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے عمرہ اور حج زائرین کو جو یہ نئی سہولت فراہم کی ہے اس پر کوئی حیرت نہیں کیونکہ سعودی قیادت حج و عمرہ زائرین کو نت نئی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لاتی رہتی ہے۔ 
سعودی سفیر الصقر نے کہا کہ تیونس ان ممالک میں سے ایک ہے جنہیں ’سعودی ویزا بائیو‘  کی سہولت دی گئی ہے۔ یہ اس بات کی بھی علامت ہے  کہ تیونس کے عوام اور قائدین کے  ساتھ سعودی عرب کے تعلقات بڑے گہرے ہیں۔ 
اانہوں نے کہا کہ یہ ایپ سعودی وژن  2030  کے تحت تیار کی گئی ہے۔ اس سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی خدمت سے متعلق مملکت کی روشن تمدنی تصویر منعکس ہوگی۔ 
یاد رہے کہ مملکت سمارٹ موبائلز کے ذریعے ویزا حاصل کرنے والوں کے لیے بائیو رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: