Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انٹرنیشنل میڈیکل سائنس، ٹیکنیکل کانفرنس

سعودی عرب میں منگل کو دنیا بھر کے سائنسی اور تکنیکی ماہرین کی بڑی میڈیکل کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے زیر اہتمام گلوبل ہارمونائزیشن ورکنگ پارٹی اور متعلقہ ماہر گروپوں کے ورچوئل اجلاس میں غیر منافع بخش تنظیم کے رکن ممالک کے 32 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
ایس ایف ڈی اے کے چیئرمین اور میڈیکل ڈیوائسز سیکٹر کے ایگزیکٹو نائب صدر علی الدلعان نے کانفرنس کی صدارت کی۔
گلوبل ہارمونائزیشن ورکنگ پارٹی (جی ایچ ڈبلیو پی) کا مقصد طبی آلات کے ضوابط، ضروریات، طریقۂ کار اور معیارات کو ہم آہنگ کرنے کے طریقوں کا مطالعہ کرنا ہے۔
امریکہ نے کانفرنس میں پہلی بار ایک مکمل رکن کے طور پر شرکت کی۔ امریکہ کے علاوہ کانفرنس میں برازیل، کینیڈا، ارجنٹائن،کولمبیا، وینزویلا اور چلی جیسے ممالک شامل تھے۔
گلوبل میڈیکل ٹیکنالوجی الائنس کئی یورپی، شمالی اور جنوبی امریکی ممالک کی تنظیموں کے ساتھ کانفرنس میں شریک ہوا۔
جی ایچ ڈبلیو پی میں 32 سے زیادہ ریگولیٹری باڈیز، امریکہ، یورپ اور جاپان سے ریگولیٹری مہارت کے حامل متعدد کنسلٹنٹس شامل ہیں۔
یہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ اور انٹرنیشنل میڈیکل ڈیوائس ریگولیٹرز فورم جیسے سٹریٹجک پارٹنرز کے ساتھ مسلسل بنیادوں پررابطہ قائم کرتا ہے۔
ورکنگ پارٹی کا مقصد یکسانیت اور قانون سازی کا ماحول پیدا کرنے کےعلاوہ بین الاقوامی طریقوں کے مطابق طبی آلات اور مصنوعات کے لیے ریگولیٹری نظام اور قانون سازی بھی تیار کرنا ہے۔
مملکت میڈیکل سوفٹ ویئر میں پری مارکیٹنگ کی ضروریات،طبی آلات، آڈیٹنگ اور تشخیص کے لیے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے گروپوں کی سربراہی کے علاوہ تمام نو سائنسی اور تکنیکی ورک گروپس میں حصہ لیتی ہے۔
 

 

شیئر: