Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت، وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

اردن، الجزائر اور مصر کے وزرائےخارجہ سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب لیگ میں متعین سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالرحمن الجمعہ، وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود اور عرب لیگ کی انتظامیہ کے انچارج بدر الطریفی سعودی وفد میں شامل ہیں۔ 
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے اجلاس کے موقع پر اردن ، الجزائر اور مصر کے وزرائےخارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

 ایجنڈے پر موجود امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرۃ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں سعودی اور الجزائری عوام کے درمیان تعاون کے رشتے مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
  عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے ہیں۔
 سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی الصادق سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

عرب لیگ کے ایجنڈے میں درج امور بھی زیر بحث آئے جبکہ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان اوراردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹرایمن الصفدی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے برادر عوام کے تعاون کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے ہیں۔

شیئر: