Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی دفاعی نمائش کا اختتام، سعودی اور اماراتی طیاروں کا ایئر شو 

ایئر شو کے دوران طیارے فضا میں رنگ بکھیرتے رہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کے اختتام پر سعودی طیاروں نے شاندار ایئر شو پیش کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے بھی اس موقع پر کرتب دکھائے۔
ایئر شو کے دوران ریاض میں دفاعی نمائش کا پورا علاقہ سعودی عرب اور امارات کے پرچموں اور ان کے رنگوں سے سج گیا۔ طیارے فضا میں رنگ بکھیرتے رہے۔

نمائش میں 42 ممالک کی 600 کمپنیوں نے شرکت کی( فوٹو ایس پی اے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی دفاعی نمائش کے دوران 29.7 ارب ریال کے سودے ہوئے ہیں۔ 
غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ  22 معاہدے ہوئے جن کے بموجب وہ کمپنیاں سعودی عرب میں اسلحہ سازی کی فیکٹریاں قائم کریں گی۔ 8 ارب ریال کی مجموعی لاگت سے یہ کمپنیاں قائم کی جائیں گی۔
نمائش میں 46 فیصد سودے سعودی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے۔ تقریبا 10 ارب ریال مالیت کے ہتھیار خریدے گئے۔
نمائش میں 42 ممالک کی 600 کمپنیوں نے شرکت کی۔ 80 سے زیادہ عسکری وفود شریک ہوئے۔ 85 ممالک کے 65 ہزار وزیٹرز نمائش دیکھنے کے لیے پہنچے۔
 عالمی دفاعی نمائش کا اہتمام جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نےکیا تھا۔  
6 سے 9 مارچ تک جاری رہنے والی دفاعی نمائش کے موقع پر متعدد سیمینار اورکانفرنسوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
نمائش کے لیے 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تین ہال بنائے گئے تھے۔ 15 ہزار مربع میٹر کے رقبہ طیاروں اور دولاکھ مربع میٹر کا رقبہ بری آلات کے لیے مختص تھا۔

شیئر: