Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی افطار کیمپ کے لیے نئے ضابطے جاری

’افطار کیمپ کے لیے روایتی خیموں کی جگہ فائر پروف خیمے لگانا ضروری ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ جو افراد اور خیراتی ادارے اجتماعی افطار کیمپ لگانا چاہتے ہیں ان کے لیے محکمہ شہری دفاع سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’افطار کیمپ کے لیے روایتی خیموں کی جگہ فائر پروف خیمے لگانا ضروری ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’افطار کیمپ میں سلامتی کے تقاضوں کا خیال رکھا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’افطار کیمپ کے باہر انتظامیہ کا نام اور اجازت نامہ آویزاں کرنا ضروری ہے‘۔
’افطار کیمپ لگانے والے اداروں کو مشورہ دیں گے کہ اجتماعی افطار شادی ہالز یا تقریبات ہالز میں گئے جائیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مسجدوں میں افطار دسترخوان لگانے والوں کے لیے مشورہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے اسے مسجد کے باہر رکھا جائے‘۔
’اس کی وجہ یہ ہے کہ مسجد کے اندر دستر خوان لگانے سے کھانے کی بو پھیل سکتی ہے‘۔

شیئر: