Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمیسی میں سعودائزیشن کی شرح 70 فیصد تک پہنچ گئی

’سعودی فارماسسٹ کی کم سے کم تنخواہ 9 ہزار ریال مقرر کر رکھی ہے‘ ( فوٹو: واس)
وزیر ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ احمد الراجحی نے کہا ہے کہ فارمیسیوں میں سعودائزیشن کی شرح 70 فیصد تک ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت نے سعودی فارماسسٹ کی کم سے کم تنخواہ 9 ہزار ریال مقرر کر رکھی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’فارمیسیوں میں سعودائزیشن کی شرح میں اضافے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سعودی لیبر مارکیٹ میں خواتین کارکنوں کی شرح 22 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد ہوگئی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین سکالر شپ پروگرام  کا پہلا ہدف 70 ہزار نوجوان ہیں۔‘
’لیبر مارکیٹ میں اس وقت 20 لاکھ سے زیادہ سعودی نوجوان اور خواتین کام کر رہے ہیں۔‘
’سکالر شپ پروگرام کے ذریعہ لیبر مارکیٹ میں سعودی ماہرین فراہم کئے جائیں گے۔‘

شیئر: