Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ بات کہ سعودی ملازمت کے لیے موزوں نہیں، ماضی کا افسانہ‘

اس وقت 20 لاکھ سعودی لیبر مارکیٹ میں موجود ہیں( فوٹو الاقتصادیہ)
 سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ’ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ سکالر شپ سکیم پر سعودی طلبہ کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے‘۔
اخبار 24 کے مطابق اتوار کو خادم حرمین شریفین سکالر شپ سکیم کے حوالے سے پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’سکالر شپ سکیم کا مقصد لیبرمارکیٹ کے معیار کو بلند کرنا اور خاص شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے‘۔
 انہوں نے کہا کہ ’ولی عہد چاہتے ہیں کہ سعودی طلبہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کریں‘۔  
انہوں نے کہا کہ’ یہ بات کہ سعودی ملازمت کے لیے موزوں نہیں، ماضی کا افسانہ بن گیا ہے‘۔ 
الراجحی نے مزید کہا کہ’ خادم حرمین شریفین سکالر شپ پروگرام سے 70 ہزار سعودی طالبات و طلبہ کو فائدہ  ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اس وقت 20 لاکھ سعودی لیبر مارکیٹ میں موجود ہیں۔ یہ دعوی کہ اہل سعودی موجود نہیں، حقیقت پسندانہ نہیں۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ  فرزندان وطن کئی شعبوں میں اپنے کام  منفرد انداز سے کررہے ہیں‘۔

شیئر: