Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کی پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’پی آئی اے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پروازیں شروع  کرنے کا خواہشمند ہے۔(فوٹو: ٹوئٹر)
آسٹریلوی سول ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 
پیر کو پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ 
پی آئی اے کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ‘آسٹریلوی حکام نے پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کا آسٹریلیا کے لیے براہ راست فضائی آپریشن 22 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔‘
ترجمان کے مطابق ’ابتدائی طور پر پی آئی اے کی ایک پرواز لاہور سے سڈنی کے لیے چلائی جائے گی جو بتدریج ہفتہ وار دو پروازوں تک بڑھائی جائے گی‘ 
آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جواین فریڈریکسن  سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں  پی آئی اے کی پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا سروس شروع کرنے کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔‘
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’پی آئی اے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پروازیں شروع  کرنے کا خواہشمند ہے۔‘
اعلامیے کے مطابق ’سی ای او پی آئی اے نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا جبکہ آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ براہ راست پروازیں شروع کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے۔‘

شیئر: