Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناشتہ 3روپے، دوپہر کا کھانا5روپے میں

لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی کی حکومت تامل ناڈو کے’’اما ں کینٹین‘‘کی طرز پر ایک پروگرام شروع کرنے پر غور کررہی ہے جہاں سے اقتصادی طور پر غریب لوگوں کو انتہائی سستے داموں ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا مل سکے گا۔تامل ناڈو میں یہ پروگرام انتہائی کامیاب رہا۔وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں 12اپریل کو اعلیٰ حکام کا اجلاس طلب کرلیا۔ پروگرام کے مطابق اس اسکیم کے تحت ناشتہ3روپے میں اور دوپہر میں کھانا 5روپے میں فراہم کیا جائے گا۔راجستھان میں بی جے پی حکومت نے بھی اسی قسم کا پروگرام شروع کررکھا ہے جہاں وہ ناشتہ 5روپے میں اور دوپہر اور رات کا کھانا 8روپے میں فراہم کرتی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ اسکیم لکھنؤ، کانپور ، غازی آباد اور گورکھپور میں شروع کی جائے گی۔ حکومت پوری ریاست میں اس طرح کی 200سے زیادہ کینٹین قائم کرنا چاہتی ہے۔محکمہ محنت اس اسکیم کو آخری شکل دینے کیلئے24گھنٹے کام کررہا ہے۔ اسی اسکیم کے تحت یوپی کے ہر ضلع میں گائے کے تحفظ کیلئے گئوشالہ بنائے جائیں گے۔

شیئر: